• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

اسرائیل چند مہینوں میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

شائع February 13, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ممکنہ طور پر آنے والے مہینوں میں ایران کے جوہری پروگرام پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے، تاہم ایسا کرنے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ اور وسیع علاقائی تصادم کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کی طرف سے تیار کردہ جنوری کے اوائل کی رپورٹ سے زیادہ جامع نہیں، جب بائیڈن انتظامیہ کے خاتمے اور ٹرمپ انتظامیہ کے آغاز کے درمیان متعدد انٹیلی جنس رپورٹس میں ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں انتباہات شامل تھے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر 2025 کے پہلے 6 ماہ کے اندر ایران کی فورڈو اور نتنز جوہری تنصیبات پر حملے کی کوشش کر سکتا ہے۔

موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ یہ پیش گوئی گزشتہ اکتوبر میں ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد کی گئی تھی، جب صہیونی فوج نے ایران پر فضائی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ میزائل سازی کی تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں و دیگر اہداف کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 ایرانی فوجی شہید ہو گئے تھے۔

حکام نے انتہائی کلاسیفائیڈ انٹیلی جنس ہونے پر نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، اسرائیلی حکومت، سی آئی اے، ڈی آئی اے اور ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترجمان برائن ہیوز نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اگرچہ وہ (ٹرمپ) ایرانی حکومت کے ساتھ امریکا کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے پُرامن طریقے سے بات چیت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم اگر تہران ڈیل کرنے پر آمادہ نہیں ہوا تو وہ غیر معینہ مدت تک انتظار نہیں کریں گے، اور جلد ہی…….۔

ترجمان برائن ہیوز نے انٹیلی جنس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

اسرائیلی حملے کا امکان ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ایک امتحان ہوگا، جنہوں نے مشرق وسطیٰ اور یورپ میں امن کی بحالی کے لیے مہم چلائی اور اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا۔

دستاویزات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس رپورٹ میں 2 ممکنہ حملوں کے آپشنز پر روشنی ڈالی گئی، جس میں امریکی امداد ہو، جس میں فضائی ایندھن بھرنا، انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی شامل ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق یہ اسٹینڈ آف اسٹرائیک (فاصلے سے حملہ) ہوسکتا ہے، اس طرح ممکنہ طور پر اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر رہتے ہوئے ایئر لانچ بیلسٹک میزائل ​​فائر کریں گے۔

اس کے برعکس اگر اسٹینڈ اِن اسٹرائیک کی جاتی ہے، تو اسرائیلی جنگی طیارے ایرانی فضائی ھدود میں داخل ہوں گے اور جوہری مقامات کے قریب پرواز کرتے ہوئے ’بی ایل یو-109 (BLU-109) بنکر ختم کرنے والے گولے بارود گرائیں گے، ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے ان ہتھیاروں کے لیے گائیڈنس کٹس کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

وال اسٹریٹ جنرل نے گزشتہ روز رپورٹ میں ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ممکنہ آپریشن کے لیے 6ماہ کا ٹائم فریم اور حملے کے 2 آپشنز کے بارے میں تفصیلات پہلے نہیں بتائی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025