• KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm
  • KHI: Asr 4:52pm Maghrib 6:29pm
  • LHR: Asr 4:15pm Maghrib 5:54pm
  • ISB: Asr 4:17pm Maghrib 5:57pm

وزیر داخلہ محسن نقوی صدر ٹرمپ کے دور میں مزید مستحکم پاک امریکا تعلقات کیلئے پُرامید

شائع February 16, 2025
— فوٹو: اے پی پی
— فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ امریکا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں انہوں نے امریکی کانگریس کے ارکان سے مثبت بات چیت کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور عالمی برادری کو اس لعنت سے لڑنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط دیرینہ اور بہترین تعلقات ہیں۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے قائم مقام امریکی سفیر کو اسلام آباد کے اسپرنگ فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔

کارٹون

کارٹون : 21 فروری 2025
کارٹون : 20 فروری 2025