• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:13pm

گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو پر عوام کا تشدد، پولیس کی ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ

شائع February 17, 2025
کراچی پولیس نے ہفتہ بھر کی کارروائیوں میں 23 کلو سے زائد منشیات بھی برآمد کی
— فوٹو: ڈان نیوز
کراچی پولیس نے ہفتہ بھر کی کارروائیوں میں 23 کلو سے زائد منشیات بھی برآمد کی — فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، عوام نے تشدد کے بعد مبینہ ملزم کو پولیس کے سپرد کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق گلستان جوہر بلاک 13 میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جس کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس اہلکاروں نے ملزم کو شہریوں سے چھڑوانے کی کوشش کی، مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جس کے بعد شہری منتشر ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اور اسلحہ ملا ہے، ملزم کو مزید تفتیش کے متعلقہ تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

ایک ہفتے میں 13 پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 20 گرفتار

دوسری جانب کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں 13 پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک، اور 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 20 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک ہفتے میں کراچی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 23 کلو 732 گرام چرس، آئس، کرسٹال اور ہیروئین بھی برآمد کی۔

گرفتار ملزمان سے 106 اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 28 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں۔

گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025