• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

پیپلزپارٹی کے ترجمانوں کی فوج تنخواہ حلال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے، ایم کیو ایم

شائع February 17, 2025
ترجمان نے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹریفک پولیس کی رشوت کے پیسے سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران تک جارہے ہیں
—فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
ترجمان نے کہا کہ لگتا ہے کہ ٹریفک پولیس کی رشوت کے پیسے سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران تک جارہے ہیں —فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

ترجمان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے قاتل ڈمپر مافیا کے خلاف پریس کانفرنس کا جواب پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے ترجمان دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی ترجمانوں کی فوج اپنی تنخواہ حلال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ بوری بند لاشوں کی الزام تراشیاں پرانی ہوچکی ہیں، پیپلز پارٹی ترجمان کچھ نیا لائیں، صوبہ سندھ محبتوں کی دھرتی تھی، جس میں نفرتوں اور تقسیم کا بیج پیپلزپارٹی نے بویا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام میں لسانی تفریق کی داغ بیل پیپلز پارٹی نے 70 کی دہائی میں ڈالی تھی، آج پیپلزپارٹی سندھ کے باسیوں کے لیے نفرتوں کا استعارہ بن چکی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ لاڑکانہ اور کشمور سے کراچی تک صوبہ تباہی و بربادی کی تصویر بنا ہوا ہے۔

انہوں نے تنقید کی کہ بیڈ گوررننس اور کرپشن سے سندھ کے عوام عاجز آچکے ہیں، اسٹریٹ کرائم اور ہیوی ٹریفک مافیا کے ہاتھوں مرتے لوگ پیپلزپارٹی رہنماؤں کو دکھائی نہیں دیتے۔

متحدہ ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے ترجمان کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی ڈمپر مافیا کی پشت پناہی کررہی ہے، دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک اور ڈمپر مافیا کو آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دینا سندھ حکومت کی پالیسی لگتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے ڈمپر مافیا کی رشوت کے پیسے ٹریفک پولیس سمیت سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران تک جارہے ہیں، پیپلزپارٹی اب روایتی بوسیدہ الزام تراشی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بناسکتی۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025