• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

ہیوی ٹریفک کے کراچی میں داخلے کے اوقات پر عمل کرائیں، کمشنر کا ڈی آئی جی ٹریفک کو خط

شائع February 17, 2025
خط میں کہا ہےکہ افسوس ناک حادثات میں 9 افراد کی جانیں چلی گئیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کروانا ضروری ہے
—فوٹو: ڈان نیوز
خط میں کہا ہےکہ افسوس ناک حادثات میں 9 افراد کی جانیں چلی گئیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کروانا ضروری ہے —فوٹو: ڈان نیوز

کمشنر کراچی حسن نقوی نے شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کے اوقات کار ( رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک) پر عملدرآمد کروانے کے لیے نافذ کی گئی دفعہ 144 کی پابندی کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ کو خط لکھ دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر کراچی حسن نقوی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی 30 دسمبر کو دی گئی درخواست پر 13 جنوری کو 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جس کے تحت ہیوی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

انتطامیہ کی جانب سے یہ اقدامات ٹریفک جام ہونے اور حادثات کے پیش نظر کیے گئے تھے، اس اقدام کا مقصد ہیوی گاڑیوں پر پابندی سے متعلق سپریم کورٹ کے 21 اگست 2007 کے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک ہیوی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پرپابندی ہوگی، خط میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے ہیوی گاڑیاں 24 گھنٹے چل رہی ہیں اور ہیوی گاڑیوں سے ہی حادثات ہورہے ہیں۔

کمشنر کراچی کے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ افسوس ناک حادثات میں 9 افراد کی جانیں چلی گئیں، اس خطرے کی صورتحال میں ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد انتہاائی ضروری ہے، تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جاسکیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک فوری طور پر دفعہ 144 پر عملدرآمد کرائیں، دفعہ 144 کو 13 جنوری کو نافذ کردیا گیا تھا، دوبارہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کو تلاش کیا جائے، متبادل راستوں پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پیک ٹائم پر ہیوی گاڑیاں شہر سے دور رہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025