• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:31pm Maghrib 6:13pm

پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں کس نے کتنا حصہ ڈالا؟ رپورٹ تیار

شائع February 17, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے سے متعلق کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی گئی، ملاکنڈ کے پارلیمنٹرین کارکنان کو لانے میں ناکام رہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے 8 فروری کو صوابی میں منعقدہ جلسے کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی ہے جس کے مطابق ملاکنڈ کے پارلیمنٹرین کارکنان کو لانے میں ناکام ہرے۔

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر کھیل صوابی جلسے میں 950 کارکنوں کو لانے میں کامیاب رہے، لوئر چترال کی تنظیم نے گاڑیوں کے کرائے کی مد میں 10 لاکھ 44 ہزار روپے اور کھانے کے بل کی مد میں 3 لاکھ 76 ہزار روپے ادا کیے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع دیر سے صرف 278 کارکنان جلسہ گاہ پہنچ سکے جبکہ سوات کی تحصیل مٹہ سے صرف 400 کارکنوں نے جلسے میں شرکت کی ۔

چترل سے رکن قومی اسمبلی عبدالطیف نے پشاور سے بھی قافلہ لانے کا دعویٰ کیا جبکہ 8 ہائی ایس گاڑیوں اور 2 کاروں کا ایک لاکھ 56 ہزار روپے کرایہ ادا کیا، سوات سے رکن سندھ اسمبلی نعیم خان نے 7 بسیں، 30 ہائی ایس اور 16 کوسٹرز لانے کا دعویٰ کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف صوابی میں جلسہ کیا تھا جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پارٹی ایم پی ایز، ایم این ایز اور سینیٹرز سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا تھا۔

صوابی میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل جس طرح ووٹ کیلیے نکلے تھے، ایک سال بعد بھی اسی طرح اکٹھا ہوئے ہیں۔

انہوں نے ملک میں سیاسی استحکام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ووٹوں کی گنتی ٹھیک ہو گی تو جمہوریت بھی مضبوط ہو گی۔

بیرسٹرگوہر نے ملک وقوم کے لیے راستہ نکالنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملک کے لیے دانشمندانہ فیصلے کرنے کا مشورہ دیدیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025