• KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm
  • KHI: Asr 4:59pm Maghrib 6:40pm
  • LHR: Asr 4:27pm Maghrib 6:09pm
  • ISB: Asr 4:30pm Maghrib 6:13pm

عمران خان کو کسی سیاسی مخالف نے جیل میں نہیں ڈالا، اپنی وجہ سے قید میں ہیں، سعد رفیق

شائع February 17, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین آج اگر جیل میں ہیں تو اپنی وجہ سے ہیں، ان کو کسی سیاسی مخالف نے جیل میں نہیں ڈالا۔

لاہور میں اپنے انتخابی حلقے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ بن کر ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا مارا اور ملک کو مشکل حالات میں دھکیل دیا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹ بول کر ووٹ لینا بھی گناہ ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جائے، سیاست دانوں کو خرابی سے سبق سیکھنا چاہیے جب کہ سیاست دان کمزور ہے یا نہیں، یہ بات سیاست دانوں کو ہی کرنا ہو گی پھر کوئی نہ کوئی رستہ کھلے گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت عدالتوں میں رسہ کشی ہو رہی ہے، خان صاحب کہتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ اور جرنیلوں سے بات کروں گا جب کہ عمران خان کو کسی سیاسی مخالف نے جیل میں نہیں ڈالا، اپنی وجہ سے قید میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ جیسے سیاسی کارکن کے نزدیک ملک کی تمام اکائیوں کو اکٹھا رہنا چاہیے، ہمارے درمیان اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ہم الگ نہیں ہو سکتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول اور تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 12 مارچ 2025
کارٹون : 11 مارچ 2025