• KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:32pm
  • KHI: Asr 5:04pm Maghrib 6:50pm
  • LHR: Asr 4:37pm Maghrib 6:25pm
  • ISB: Asr 4:43pm Maghrib 6:32pm

راولپنڈی: 12 سالہ بھانجی کے ریپ کے مجرم کو عمر قید، 5 لاکھ جرمانے کی سزا

شائع February 19, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

راولپنڈی کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے 12 سالہ بھانجی کا ریپ کرنے پر مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق راجا محمد شعیب کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (iii) (کم عمر کا ریپ) کے تحت عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزمان کو 30 دن کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے۔

کیس کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) بچی کے والد کی مدعیت میں 22 نومبر 2023 درج کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ جنازے میں شرکت کی وجہ سے 20 نومبر کو اپنے بچوں کو گھر میں چھوڑ کر گئے تھے اور2 دن بعد واپس آیا جبکہ بچے اپنے ماموں راجا محمد شعیب کے پاس تھے۔

متاثرہ بچی کے والد کا ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ جب میں گھر واپس آیا تو میرے پڑوسی میری بیٹی کے ساتھ موجود تھے، اس نے روتے ہوئے مجھے بتایا کہ اس کے ماموں نے غیر موجودگی میں اور اس سے پہلے بھی اس کا ریپ کیا تھا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

ایف آئی آر صدر واہ پولیس میں دفعہ 376 (iii) کے تحت درج کی گئی تھی، جبکہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ٹیکسلا کے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

ملک میں ریپ کے خلاف سخت قوانین ہیں، جن کی خلاف ورزی پر سزائے موت یا 10 سے 25 سال تک قید ہو سکتی ہے، لیکن اس کے باوجود ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

غیر سرکاری تنظیم ساحل کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ 2024 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک بھر سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے کل ایک ہزار 630 واقعات رپورٹ ہوئے۔

اعدادوشمار میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 862 کیسز، اغوا کے 668 کیسز، بچوں کی گمشدگی کے 82 اور بچوں کی شادیوں کے 18 کیسز شامل ہیں جبکہ 6 ماہ کے دوران میں جنسی زیادتی کے بعد پورنوگرافی کے 48 کیسز بھی ریکارڈ کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025