گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مایوں کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے
حال ہی میں شادی کرنے والی پاکستانی شوبز کی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی تصاویر کے سوشل میڈیا پرخوب چرچے ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں نکاح کے رشتے میں بندھنے والے گوہر رشید اور کبریٰ خان سعودی عرب کی دیگر تقریبات میں مصروف رہے اور ان کی مایوں کا اہتمام کیا گیا۔
اسٹار جوڑی نے 12 فروری کو مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا، جس میں ان کے اہل خانہ سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
نکاح کا اعلان دونوں نے خانہ کعبہ میں کھینچی گئیں تصاویر شیئر کرکے کیا، بعدازاں ان کی نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ نکاح کے موقع پر اداکاروں اور ان کے دوست و احباب نے سادگی اور مقدس سرزمین کا احترام ملحوظ خاطر رکھا
دونوں کی شادی کی تقریبات کا اہتمام کرنے میں شوبز اسٹارز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔
تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، جس کے بعد گیم نائٹ اور پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا۔
حال ہی میں گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مایوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
گوہر رشید کی جانب سے ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں دلہا اور دلہن بے حد خوش دکھائی دیئے۔
اداکارہ نے مایوں میں پیلے رنگ کا غرارا زیب تن کیا۔
پھولوں کے گہنے اور ہری، پیلے رنگ کی چوڑیوں نے ان کے انداز کو چار چاند لگا دیئے۔
اس موقع پر گوہر رشید آسمانی رنگ کے قمیص اور پاجامے میں نظر آئے، ساتھ واسکٹ پہنی ہوئی تھی۔