خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹوور، پکنک پر پابندی
خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹوور اور پکنک پر پابندی کر دی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے اسٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم کے افسران، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔