• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:47pm
  • LHR: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • ISB: Maghrib 5:59pm Isha 7:22pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:47pm
  • LHR: Maghrib 5:56pm Isha 7:17pm
  • ISB: Maghrib 5:59pm Isha 7:22pm

ہنگری میں ججوں اور عدالتی عملے کا ’عدلیہ کی آزادی‘ کیلئے مارچ

شائع February 23, 2025
ہنگری کے جج اور عدالتی ملازمین بڈھاپسٹ میں وزارت انصاف کی جانب مارچ میں شریک ہیں
—فوٹو: اے ایف پی
ہنگری کے جج اور عدالتی ملازمین بڈھاپسٹ میں وزارت انصاف کی جانب مارچ میں شریک ہیں —فوٹو: اے ایف پی

ہنگری کے ہزاروں ججوں، عدالتی عملے اور ان کے حامیوں نے ہفتے کے روز بڈھاپسٹ میں وزارت انصاف کی جانب مارچ کیا، اور عدالتی آزادی، ججوں کے لیے اظہار رائے کی آزادی اور بہتر تنخواہ کا مطالبہ کیا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ہنگری میں عدالتوں کی آزادی ایک متنازع مسئلہ رہا ہے، جس کی وجہ سے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی قوم پرست حکومت اور یورپی یونین کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔

ججوں نے نومبر میں عدم اطمینان کا اظہار اس وقت شروع کیا تھا، جب حکومت اور 3 اہم عدالتی نمائندہ اداروں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس میں تنخواہوں میں اضافے کو وسیع بنیادوں پر اصلاحات سے منسلک کیا گیا تھا۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ قانونی صلاحیت اور بجٹ کی خود مختاری رکھنے والے ایک آزاد ادارے نیشنل جوڈیشل کونسل پر مناسب مشاورت کے بغیر جلد بازی اور راز داری سے دستاویز پر دستخط کرنے کے لیے غیر ضروری دباؤ ڈالا گیا۔

منتظمین میں سے ایک جج زولٹن اینڈریڈی نے کہا کہ ’یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے سوچا کہ ہمیں ججوں کو منظم کرنا چاہیے، تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ ہم قصائیوں کی زنجیر نہیں، جنہیں بتایا جا سکتا ہے کہ کیا کرنا ہے، بلکہ حکومت کی تیسری شاخ ہیں۔‘

مظاہرین نے ججوں کو اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے لیے مزید حقوق دینے کا بھی مطالبہ کیا اور وسطی ہنگری اور بڈھاپسٹ میں عدالتی عملے کی تعداد کی وجہ سے زیادہ تنخواہ کا مطالبہ کیا۔

احتجاج میں شریک جج ریٹا کسزلی نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد عدالتی آزادی کا تحفظ ہے، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ اسے ختم کر دیا گیا ہے، تاہم اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ یہ خطرے میں ہے۔

انہوں نے اہم قانون سازی پر عدالتی اداروں کے ساتھ مشاورت کے فقدان کا بھی حوالہ دیا، جو انہوں نے کہا کہ حال ہی میں قانون کے سازی کے دوران مشاورت نہیں کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 فروری 2025
کارٹون : 23 فروری 2025