• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:21am Sunrise 5:44am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:48am

کوہلی اور روہت شرما کو جلدی آؤٹ کرنا ہوگا، دونوں دباؤ میں اچھا کھیلتے ہیں، وہاب ریاض

شائع February 23, 2025
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اس وقت اپنی ٹیم کے لیے ضرور کچھ کرنا چاہیں گے
—فوٹو: ڈان نیوز
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اس وقت اپنی ٹیم کے لیے ضرور کچھ کرنا چاہیں گے —فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما اس وقت اپنی ٹیم کے لیے ضرور کچھ کرنا چاہیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وہاب ریاض نے کہا کہ ہر کھلاڑی اپنے کیریئر کا بہترین اختتام چاہتا ہے، روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی اسی دباؤ کا شکار ہوں گے۔

سابق فاسٹ بولرنےکہا کہ چیمپئنز ٹرافی کےاہم میچ میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کابڑا کردار ہوگا، دونوں کھلاڑی دباؤ میں اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، روہت شرما اور ویرات کوہلی کوجلد آؤٹ کرنا ہوگا۔

وہاب رہاض نے کہا کہ میری نیک خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں، ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، ہمیں انہیں سپورٹ کرنا چاہیے، بھارت کےخلاف میچ میں جیت کےلیے پُر امید رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے پاک-بھارت میچ سے قبل کہا تھا کہ ماحول بہت اہم ہوتا ہے، نوجوان پلیئرز کو بتائیں کہ پریشر ضرور ہوتا ہے لیکن یہ ایک میچ ہے، جائیں اپنا ٹیلنٹ دکھائیں اور نتائج کو بھول جائیں۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ڈر ہوتا ہے کہ ہار گئے تو کیا ہو گا؟ کچھ بھی نہیں ہوتا، دلیری سے کرکٹ کھیلیں، جو رزلٹ ہوگا 8 گھنٹے میں سب کو سمجھ آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پریشر ہوتا کیا ہے؟ اچھا کرو اور اگر اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، تو یہ ساری چیزیں میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کی ہیں، ابھی تو سب قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں کہ اس میچ میں کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کیا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025