• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:20pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:20pm

ہڑپہ: حاملہ بھابھی پر تشدد اور ریپ کی کوشش کرنے والا دیور گرفتار

شائع February 24, 2025
پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 338، 376، 511 اور 337 کے تحت مقدمہ درج کیا
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 338، 376، 511 اور 337 کے تحت مقدمہ درج کیا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

ہڑپہ پولیس نے گاؤں 137/9 ایل میں اپنی بھابھی پر شدید تشدد اور ریپ کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، علاج کے دوران متاثرہ خاتون کو اسقاط حمل کروانا پڑ گیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ خاتون کا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے، انہوں نے بتایا کہ اس کے دیور نے حملہ کرنے اور عصمت دری کرنے کی کوشش کی، جب وہ اپنے گھر میں اکیلی تھیں۔

جب اس نے مزاحمت کی تو ملزم نے اس کے پیٹ میں لات ماری، جس سے وہ بے ہوش ہو گئیں اور انہیں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، طبی علاج کے باوجود حملے کی وجہ سے اسے اسقاط حمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ہڑپہ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 338، 376، 511 اور 337 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

حاملہ خاتون پر تشدد، 5 افراد کے خلاف مقدمہ

ایک اور واقعے میں گھالا منڈی پولیس نے گاؤں 90/9 ایل کے مین بازار میں نازیہ بی بی اور اس کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں علی حیدر اور عبدالرؤف سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

نازیہ کے شوہر اور علی کے درمیان دشمنی چل رہی ہے، اسی لیے علی نے مبینہ طور پر نازیہ کو بازار میں مارا پیٹا۔

گاؤں والوں نے نازیہ کو بچایا اور ہسپتال منتقل کیا، نازیہ نے بتایا کہ وہ حاملہ تھیں اور تشدد کی وجہ سے اسقاط حمل کا سامنا کرنا پڑا، پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 فروری 2025
کارٹون : 24 فروری 2025