واٹس ایپ پر متعدد تصاویر کو اسٹیکرز کی طرح شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں اسٹیکرز کی طرح شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔
اس وقت واٹس ایپ پر ایک ہی بار صرف ایک ہی تصویر کو شیئر کیا جا سکتا ہے، تاہم نئے فیچر کے تحت صارفین متعدد تصاویر شیئر کر سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین جیسے ہی اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصاویر شیئر کرنے چاہیں گے تو انہیں آپشن فراہم کیے جائیں گے۔
صارفین آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کر سکیں گے اور چاہیں تو ایک ہی بار متعدد تصاویر ایک ہی تصویر میں شیئر کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت صارفین کو آپشن دیا جائے گا کہ وہ ایک ہی تصویر میں اپنی متعدد تصاویر کو اسٹیکرز کی طرح شامل کریں۔
یعنی صارف ایک ہی بار ایک ہی تصویر میں اپنی متعدد تصاویر کا سائز چھوٹا کرکے یا انہیں دل اور اسٹارز کے انداز میں بناکر شیئر کر سکے گا۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو اپنی ایک ہی تصویر میں متعدد تصاویر شیئر کرنے کا آپشن مل جائے گا، تاہم تمام تصاویر کا سائز چھوٹا کرنا پڑے گا اور انہیں اسٹیکرز کی طرح شیئر کرنا پڑے گا۔
مذکورہ فیچر تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم امکان ہے کہ اس تک مزید صارفین کو بھی جلد رسائی دی جائے گی۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو بھی رواں سال کے وسط تک تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔