انگلینڈ کے اہم فاسٹ باؤلر چیمپئنز ٹرافی سے باہر
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اسکور بنانے کے باوجود انگلینڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
انگلینڈ کی ٹیم کو اب ایک اور دھچکا لگا ہے، اہم انگلش فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
برائیڈن کارس پاؤں کے انگھوٹے کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے۔ آئی سی سی نے برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی۔
نوجوان انگلش اسپنر ریحان احمد کو برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کے طور پر انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
ریحان احمد کی اسکواڈ میں شمولیت کی منظوری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔
واضح رہے کہ برائیڈن کارس کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی باؤلنگ کے دوران مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور وہ باؤلنگ کرواتے وقت تکلیف میں دکھائی دے رہے تھے، انہوں نے میچ میں صرف 7 اوورز کروائے تھے اور ایک وکٹ حاصل کی تھی۔