• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:54pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:21pm

برطانیہ میں سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کا انوکھا واقعہ

شائع February 25, 2025
—فوٹو: سی این این
—فوٹو: سی این این

برطانیہ میں 60 لاکھ ڈالر مالیت کا سونے کا بیت الخلا چوری کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

’سی این این‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹر نے جیوری کو بتایا کہ 18 قیراط سونے کا یہ ٹوائلٹ 14 ستمبر 2019 کی علی الصبح برطانیہ کے شہر بلین ہیم پیلس میں پانچ منٹ میں چوری کرلیا گیا تھا۔

یہ وہی محل ہے جہاں سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل پیدا ہوئے تھے اور وہاں سونے کے بیت الخلا کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا اور اسے علامتی بنیادوں پر استعمال بھی کیا جا سکتا تھا۔

نمائش دیکھنے آنے والے افراد بیت الخلا استعمال کرنے کے لیے تین منٹ کا وقت بُک کروا سکتے تھے۔

مقدمے کے اٹارنی جولین کرسٹوفر نے آکسفورڈ کراؤن کورٹ میں اپنے افتتاحی بیان میں کہا کہ یہ ایک ’جرات مندانہ چھاپہ‘ تھا۔

سونے کے ٹوائلٹ کے چوری کے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنے والے تین افراد میں سے ایک اسے چوری کرنے میں ملوث تھا اور دوسرے دو نے مال بیچنے میں مدد کی۔

بیت الخلا کا سراغ تو نہیں لگایا جا سکا، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ اسے توڑ کر فروخت کر دیا گیا ہے۔

کرسٹوفر نے کہا کہ مدعا علیہان میں سے ایک مائیکل جونز نے چوری سے پہلے دو بار محل کا دورہ کیا۔

دونوں بار، جونز نے کھڑکی کی تصاویر لیں،جب کہ دوسری بار اس نے ٹوائلٹ کے اندر سے تصاویر بھی لیں جن میں دروازے پر لگے تالے کی تصویر بھی شامل تھی۔

کرسٹوفر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ اس رات ہونے والی چوری کی جاسوسی کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جونز ممکنہ طور پر ان پانچ افراد کے گروپ میں شامل تھے، جو اگلی صبح دو چوری شدہ گاڑیوں میں محل کے لکڑی کے دروازوں سے ٹکرا گئے تھے۔

اٹارنی نے عدالت کو بتایا کہ چوروں نے تاریخی عمارت کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ چوروں نے بیت الخلا کے دروازے کو توڑنے کا کام تیزی سے سر انجام دیا اور پلمبنگ سے سونے کی ٹوائلٹ سیٹ ہٹا دی۔

وکلا کے مطابق چوروں کے کارنامے سے 18 ویں صدی کی عمارت کو بھی کافی نقصان پہنچا ، جو قیمتی آرٹ اور فرنیچر سے بھرا یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ ہے۔

سونے کے ٹوائلٹ کی چوری کے مقدمے میں تینوں افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے اور ان پر جرم ثابت ہونے پر انہیں قید و جرمانے کی سزا ہوگی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 فروری 2025
کارٹون : 25 فروری 2025