پاکستان بیوریج لمیٹڈ: سی ایس آر اور ماحولیاتی تحفظ میں قیادت کا علمبردار
آج کے دور میں جب ماحولیاتی تحفظ پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکا ہے، کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلیٹی (CSR) صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ ایک ضرورت ہے۔ ہمیں کسی کے پہلا قدم اٹھانے کا انتظار نہیں کرنا بلکہ مل کر تبدیلی کے لیے کھڑا ہونا ہوگا۔

ہم، پاکستان بیوریج لمیٹڈ (PBL)، نے اس ذمہ داری کو دل سے قبول کیا ہے اور ایسی پائیدار حکمت عملیاں متعارف کرائی ہیں جو انڈسٹری کے لیے ایک معیار بن چکی ہیں۔ پلاسٹک کے استعمال میں کمی سے لے کر پانی کے تحفظ تک، PBL نے اپنی میراث کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک قومی مشن میں بدل دیا ہے۔
2024 میں حاصل کرده اہم سنگ میل
PBL کی سب سے نمایاں کامیابیوں میں قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال کا عزم شامل ہے۔ پانی کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے، PBL نے 2024 میں اپنی پانی کے استعمال میں 16 فیصد کمی حاصل کی۔ بوٹلنگ انڈسٹری میں پانی کے بنیادی کردار کو سمجھتے ہوئے، کمپنی نے 2019-2020 میں ایک ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ (ETP) نصب کیا، جس سے روزانہ پانی کے ضیاع 40 کیوبک میٹر سے کم ہو کر صرف 10 کیوبک میٹر ره گئی۔ اب اس ٹریٹڈ پانی کو پارکوں کی آبپاشی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس سے شہری علاقوں میں سرسبز مقامات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
پانی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ، PBL نے قابل تجدید توانائی کے استعمال میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔ کراچی پلانٹ میں 1.5 میگا واٹ کا سولر پروجیکٹ لگایا گیا ہے، جو روایتی توانائی کے ذرائع پر انحصار کم کر رہا ہے، جبکہ 2024 کے آخر تک اسے 2 میگا واٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ مزید برآں، 2,500 ماحول دوست R290 کولرز کی تنصیب سے ریفریجرنٹ کے اخراج میں کمی آئی ہے، جو کمپنی کے سبز ایجنڈے کو مزید تقویت دیتا ہے۔
پاکستان میں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ میں انقلاب
PBL نے پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ میں بھی اہم پیشرفت کی ہے، جو اپنی تیار شده مصنوعات کے لیے ری ریسائیکلڈ پلاسٹک استعمال کرنے والا پاکستان کا پہلا بوٹلر بن گیا ہے۔
چونکہ پاکستان میں 70% پلاسٹک کا فضلہ لینڈ فلز اور آبی ذخائر میں پھینک دیا جاتا ہے، اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔
پائیدار مستقبل کے لیے لیڈرشپ کی تیاری
PBL سمجھتا ہے کہ ایک مثبت ماحولیاتی تبدیلی کے لیے عوامی شمولیت ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے WWF کے تعاون سے اسکولوں اور جامعات میں پلاسٹک ریکوری بینک (PRB) متعارف کرایا، جو بچوں کو فضلہ کو صحیح طریقے سے علیحده کرنے اور ری سائیکلنگ کی تربیت دیتا ہے۔
اسی طرح، ”اسٹارز آف دی پلانیٹ“ نامی ایک اور اقدام کے تحت، طلباء کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید اور قابل عمل حل پیش کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ تین بہترین خیالات کو PBL کی جانب سے مالی معاونت سے نوازا گیا۔
تاکہ ان کے منصوبے عملی شکل اختیار کر سکیں۔ یہ پروگرام نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مستقبل کے ماحولیاتی رہنما بننے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔
تبدیلی کے پیچھے موجود ویژنری قیادت
PBL کی پائیداری کی کوششوں کی کامیابی کا سہرا فوزیہ شاہین جیسے افراد کی غیر متزلزل قیادت کو قرار دیا جا سکتا ہے، جو کہ اسٹریٹجک آپریشنز کی جنرل منیجر ہیں، جن کی ماحول دوست اختراع کے لیے لگن کمپنی کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یقیناً اس میں سے کچھ بھی سی ای او نصیر سراج تیلی اور ڈائریکٹرز محمد قاسم زید تیلی اور عبدالہادی زید تیلی کی رہنمائی کے بغیر ممکن نہ تھا۔
ماحولیاتی تحفظ کے لیے PBL کا عزم
ماحولیاتی پائیداری کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ، PBL نے خود کو کارپوریٹ کلائمیٹ رسپانسبلیٹی میں ایک لیڈر کے طور پر مستحکم کیا ہے۔ سبز حکمت عملیوں کو اپنی پیداوار میں ضم کر کے، کمپنی نہ صرف اپنی ماحولیاتی اثرات کو کم کر رہی ہے بلکہ پوری مشروباتی صنعت کے لیے ایک مثالی مثال بھی قائم کر رہی ہے۔ PBL کی فعال حکمت عملی ایک سرسبز اور خوشحال پاکستان کی امید کی کرن ہے!
پاکستان بیوریج لمیٹڈ؛ فاسٹسٹ، اسٹرانگیسٹ، بیسٹ۔