• KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm
  • KHI: Maghrib 6:50pm Isha 8:08pm
  • LHR: Maghrib 6:25pm Isha 7:48pm
  • ISB: Maghrib 6:32pm Isha 7:58pm

کیارا اڈوانی کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

شائع February 28, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی مقبول جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دونوں اداکاروں نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ہاتھوں میں بچوں کے موزوں کی تصویر تھامنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے جلد والدین بننے کا اعلان کیا۔

دونوں نے ایک ہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مختصر بتایا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی پوسٹ کیے جانے پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

شوبز شخصیات اور مداحوں نے اداکارہ کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

دونوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کب تک متوقع ہے، تاہم بھارتی رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے ہاں رواں برس کے وسط تک بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے چند سال تعلقات میں رہنے کے بعد فروری 2023 میں شادی کی تھی۔

دونوں کے درمیان 2020 سے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا جاتا رہا تھا۔

اب شادی کے دو سال بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، کیارا اڈوانی کو گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی پردے پر نہیں دیکھا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اپریل 2025
کارٹون : 5 اپریل 2025