• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:22pm
  • LHR: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • ISB: Maghrib 6:49pm Isha 8:20pm

فلسطینیوں نے ملبے کے ڈھیر پر کیسے اپنا پہلا روزہ افطار کیا؟

شائع March 2, 2025
— فوٹو: العربیہ
— فوٹو: العربیہ

دنیا بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام نے حرمین شریفین سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر کل اپنا پہلا روزہ افطار کیا جب کہ لاکھوں مسلمان آج اپنا پہلا روزہ افطار کررہے ہیں۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جس طرح سحر اوفطار کا شاندار اہتمام کیا گیا ویسے ہی جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں بھی پہلی سحری وافطاری کا زبردست اہتمام کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ اردو کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ماہ مقدس ایسے وقت میں آیا ہے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا پہلا دور مکمل ہوچکا ہے تاہم اب بھی کچھ مقامات پر صہیونی ریاست کی جانب سے حملے کیے جارہے ہیں۔

البتہ، گزشتہ 15 ماہ تک جاری رہنے والی تباہ کن جنگ کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں بسنے والے لوگوں کو پہلی بار کسی حد تک پر امن ماحول میں ماہ صیام کے دن گزارنے کا موقع مل رہا ہے جس کے لیے انہوں نے بھرپور تیاری بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوام کی جانب سے غزہ میں پہلی سحری کا زبردست اہتمام کیا گیا، بڑی سی میز پر سیکڑوں فلسطینیوں نے مل کر سحری کی جب کہ مسجد اقصیٰ میں پہلی تراویح بھی ادا کی گئی۔

فلسطینیوں نے اپنے ٹوٹے ہوئے گھروں اور بوسیدہ کیمپوں میں رمضان کی آمد پر چراغاں کیا اور اپنے گھروں کو خوب سجایا۔

غزہ کی پٹی کے رفح کے علاقے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی جارحیت کے تمام آثار کو نظرانداز کرتے ہوئے جنگ سے ہونے والی تباہی اور ملبے کے درمیان اپنا پہلا روزہ افطار بھی اجتماعی طور پر کیا۔

اس سے قبل، اسرائیل نے حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کو قبول کرنے سے انکار کے بعد امداد لے جانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو غزہ جانے سے روک دیا تھا۔

حماس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پہلے مرحلے میں توسیع کرواکر جنگ چھیڑنے کا امکان کھلا رکھنا چاہتا ہے، ہمارا ماننا ہے کہ جنگ بندی کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے، تاکہ مستقل امن قائم ہوسکے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نیتجے میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ اس جنگ میں ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025