• KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:36pm Isha 7:52pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

مچھلی کا زیادہ استعمال ملٹی پل اسکلروسیس کی شدت کم کرنے میں مددگار

شائع March 3, 2025
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تازہ مچھلی کا زیادہ استعمال کرنے والے اعصابی بیماری ملٹی پل اسکلروسیس (multiple sclerosis) کے مریضوں میں کی مرض کی شدت نمایاں طور پر کم ہوجاتی ہے۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے مچھلی کے استعمال کا ملٹی پل اسکلروسس یا ایم ایس کے مریضوں پر اس کا اثر جانچنے کے لیے 15 سال تک تحقیق کی۔

ماہرین نے 2700 سے زائد ملٹی پل اسکلروسس کے مریضوں کے ڈیٹا، ان کی غذائیت اور ان میں بیماری کی شدت کو نوٹ کرکے نتائج نکالے۔

ماہرین نے تمام افراد میں بیماری کی تشخیص کے 15 سال بعد ان میں بیماری کی شدت کو دیکھا اور ساتھ ہی ان سے مچھلی کھانے سے متعلق سوالات بھی کیے۔

ماہرین نے مچھلی کے زیادہ، کم اور متواتر استعمال کرنے والے مریضوں کے مرض کی شدت کو جانچ کر نتائج نکالے۔

ماہرین نے پایا کہ جس ملٹی پل اسکلروسس کے مریض نے زیادہ مچھلی کا استعمال کیا اس میں بیماری کی شدت کم دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ مچھلی کی مختلف اقسام کو زیادہ سے زیادہ کھانے والے ملٹی پل اسکلروسس کے مریض معذور نہیں ہوئے اور ان میں دیگر علامات بھی شدید نہیں ہوئیں۔

ماہرین نے پایا کہ مچھلی کا کم استعمال کرنے والے بعض مریض معذور بھی بنے جب کہ ان میں بیماری کی دیگر علامات بھی شدید ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 مارچ 2025
کارٹون : 3 مارچ 2025