• KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:43pm Asr 4:57pm
  • LHR: Zuhr 12:14pm Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:19pm Asr 4:26pm

ماہرین صحت کا رمضان میں رات کے وقت متواتر پانی پینے کا مشورہ

شائع March 4, 2025
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسانی صحت کے لیے جسم میں پانی کی مقدار متواتر ہونا لازمی ہے، اس لیے رمضان المبارک میں روزے داروں کو رات کے اوقات میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ماہرین صحت کے مطابق انسانی جسم کو معمول کے مطابق امور سر انجام دینے کے لیے پانی کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ بعض اوقات رمضان میں مکمل نہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں دن میں پانی کا استعمال نہیں کیا جاسکتا، تاہم رات کے وقت میں پانی کا متواتر استعمال کرکے جسم میں پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر مسلسل پانی کے استعمال کو کم کیا جائے اور روزوں کے دوران رات میں بھی مناسب پانی نہ پیا جائے تو انسانی جسم ڈی ہائیڈریشن یعنی جسم میں پانی کی کمی کا شکار ہوسکتا ہے، جس سے متعدد پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق روزے کی حالت میں ہلکا سر درد، بیزاری یا چڑچڑاپن، کوئی کام نہ کرنے کی خواہش جیسے عوامل بھی جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں لیکن افطار کے بعد جیسے ہی جسم کو مطلوبہ پانی ملتاہے تو انسانی جسم متحرک ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے سحری کے دوران بھی ریشہ دار، ہلکی پھلکی غذائیں کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دہی، دودھ اور دلیے جیسی غذاؤں کے استعمال سمیت مختلف اقسام کے مشروب اور جوسز کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا کہ جسم میں پانی کی مقدار کو یکساں رکھنے کے لیے روزے داروں کو افطار کے بعد رات بھر میں پانی کا متواتر استعمال کرنا چاہیے تاکہ ان کا پورا مہینہ صحت مند حالت میں گزرے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی سے ہارمونز میں بھی تبدیلیاں ہوتی ہیں، اس لیے اگر ایک وقت میں پانی کا استعمال کرکے دوسرے وقت میں اس کا استعمال بڑھا دیا جائے تو جسم کو مطلوبہ مقدار کا پانی میسر ہوجائے گا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 مارچ 2025
کارٹون : 4 مارچ 2025