• KHI: Fajr 4:57am Sunrise 6:15am
  • LHR: Fajr 4:16am Sunrise 5:40am
  • ISB: Fajr 4:18am Sunrise 5:44am
  • KHI: Fajr 4:57am Sunrise 6:15am
  • LHR: Fajr 4:16am Sunrise 5:40am
  • ISB: Fajr 4:18am Sunrise 5:44am

امریکا نے لبنان کی ساڑھے 9 کروڑ ڈالرکی فوجی امداد بحال کردی

شائع March 4, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

امریکا نے مشرق وسطیٰ کے ملک لبنان کی فوج کے لیے 9 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد بحال کردی۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی خبر رساں ادارے ’ایکسیوز‘ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان فنڈز کے حوالے سے محکمہ دفاع کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

جنوری میں صدرات کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان فوج کی امداد روک دی گئی تھی، ان کی انتظامیہ غیر ملکی امداد کے بجٹ میں وسیع کٹوتیوں کر رہی ہے۔

ایکسیوز سے بات کرنے والے 2 امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ امریکا اس امداد کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کو کمزور کرنے کی حکمت عملی کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی سالوں میں پہلی بار لبنان کی فوج ملک کے جنوبی حصے کے ان علاقوں میں داخل ہوئی، جہاں حزب اللہ کا کنٹرول تھا، جہاں گروپ کے گولہ بارود کے کچھ ذخیرے پر قبضہ کر لیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 اپریل 2025
کارٹون : 8 اپریل 2025