• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am

حمل میں لڑکی پیٹ نہ دکھائے تو کیا کرے، پیٹ گھر پر رکھ کر آئے، آرز احمد

شائع March 6, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکار آرز احمد نے اہلیہ حبا بخاری پر حمل کے دوران تصاویر کھچوانے اور ایوارڈز شو میں شرکت کرنے پر کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ تبصرے کیے گئے کہ ’اداکارہ پیٹ نہ دکھائے‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر حمل میں لڑکی پیٹ نہ دکھائے تو کیا کرے، کیا لڑکی پیٹ گھر پر رکھ کر آئے؟

آرز احمد اور حبا بخاری نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ بچی کو جنم دینے کے بعد انہیں لیڈی ڈاکٹر نے بھی طعنے دیے کہ انہیں ایسے ایوارڈز شو میں نہیں جانا چاہیے تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹی وی پر کام کرنے والے افراد عوامی ملکیت ہوتے ہیں، ان کے حوالے سے جو کچھ کہا جائے وہ ٹھیک ہوتا ہے۔

حبا بخاری کاکہنا تھا کہ یہ اپنے اپنے ظرف کی بات ہوتی ہے کہ کون کس متعلق کیا کہتا ہے؟

اداکارہ نے کہا کہ جب ان کے ہاں حمل ٹھہرا تو انہوں نے اپنی ڈاکٹر سے بھی سفر کرنے سے متعلق پوچھا اور انہوں نے ہی انہیں سفر کرنے کی اجازت دی اور کہا کہ اگر وہ گھر بیٹھی رہیں تو بیمار پڑ جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حاملہ ہونا کوئی بیماری نہیں، اگر کوئی خاتون کام کرنا چاہتی ہے یا باہر جانا چاہتی ہے تو کیوں نہ جائے؟

حمل کے دوران حبا بخاری اور آرز احمد کی جانب سے لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز میں شرکت پر تنقید پر بات کرتے ہوئے اداکارہ کے شوہر نے بھی تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ایوارڈز شو میں شرکت کی تو کہا گیا کہ اپنا پیٹ نہ دکھاؤ۔

انہوں نے سوال کیا کہ حمل میں لڑکی پیٹ نہ دکھائے تو کیا کرے، کیا وہ اپنا پیٹ گھر پر رکھ کر آئے؟

آرز احمد نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ہر کوئی عورت کو گھر تک محدود کیوں رکھنا چاہتا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے حمل کے آٹھویں ماہ تک کام کیا اور اگر کوئی عورت اس طرح کام کرنا چاہتی ہے تو دوسرے لوگوں کو مسئلہ کیوں ہوتا ہے؟

خیال رہے کہ آرز احمد اور حبا بخاری کی جانب سے گزشتہ برس 2024 میں لندن میں ہونے والے ہم ایوارڈز کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لباس اور انداز کو بیہودہ قرار دیا تھا۔

جوڑے کے ہاں دسمبر 2024 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے جنوری 2022 میں شادی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025