کرینہ کپور جیسی ہوں، اسے کاپی بھی کرتی ہوں، حرا مانی
اداکارہ حرا مانی نے خود کو بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اداکارہ جیسی لگتی ہیں بلکہ انہیں کبھی کبھار کاپی بھی کرتی ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے بھارتی صحافی کو یوٹیوب پر انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران حرا مانی نے خود کو کرینہ کپور جیسا قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ساز امتیاز علی نے انہیں کہیں دیکھا ہوگا، پھر انہوں نے انہیں دیکھ کر کرینہ کپور کا فلم ’جب وی میٹ‘ کا کردار لکھا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید انہیں امتیاز علی نے کسی ریل میں سفر کرتے دیکھا ہوگا، جس کے بعد انہوں نے کرینہ کپور کا ’جب وی میٹ‘ کا کردار لکھا ہوگا۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بہت سارے لوگ ’جب وی میٹ‘ کی کرینہ کپور قرار دیتے ہوئے اور انہیں بھی ایسا ہی لگتا ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ جیسی ہی ہیں۔
ان کے مطابق جب کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ آئے تو انہیں خالہ نے بتایا کہ فلاں فلم دیکھو، اس کا کردار بالکل تمہارے جیسا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے پورے خاندان کے ساتھ مل کر ’جب وی میٹ‘ دیکھی تو انہیں بھی احساس ہوا کہ کرینہ کپور کا کردار ان جیسا ہی ہے۔
اداکارہ نے کرینہ کپور کے ’جب وی میٹ‘ کے کردار پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ نہ صرف ان کے مذکورہ کردار جیسی ہیں بلکہ وہ کرینہ کپور جیسی بھی ہیں، وہ انہیں کاپی تک کرتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کرینہ کپور کی نقل بھی اچھے طریقے سے اتار لیتی ہیں اور پھر انہوں نے بھارتی اداکارہ کی نقل اتار کر بھی دکھائی۔
حرا مانی کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں کہنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، جس وجہ سے شوہر بھی انہیں انٹرویوز دینے سے منع کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص کسی دوسرے جیسا ہوتا ہے تو بھی لوگ سمجھے بغیر کہتے ہیں کہ وہ کاپی کر رہا ہے، حالانکہ وہ کاپی نہیںک کر رہا ہوتا۔
ان کے مطابق بعض مرتبہ دو افراد کی عادتیں اور شخصیات بھی ایک جیسی لگنے لگتی ہیں لیکن اس باوجود لوگ کاپی کرنے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ نہ صرف کرینہ کپور کو کاپی کرتی ہیں بلکہ وہ ان جیسی لگتی اور دکھتی بھی ہیں۔