• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:20am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:26am

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’زہرہ جبیں‘ وائرل

شائع March 6, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی آنے والی میگا ایکشن فلم ’سکندر‘ کا ٹریلر جاری کرنے سے قبل ہی اس کا گانا ’زہرہ جبیں‘ ریلیز کردیا گیا۔

’سکندر‘ کے ٹیزر ٹریلر کو دسمبر 2024 میں جاری کیا گیا تھا اور اب اس کا پہلا گانا ’زہرہ جبیں‘ ریلیز کردیا گیا۔

گانے میں سلمان خان کوعید پر پہنے جانے والے مسلمانوں کی جانب سے روایتی لباس میں دکھایا گیا ہے۔

گانے میں سلمان خان مرکزی اداکارہ رشمیکا مندانا سمیت دیگر ڈانسرز کے ہمراہ ’زہرہ جبیں‘ پر رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

گانے کو 4 مارچ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا اور اسے محض چوبیس گھنٹوں میں دو کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔

’زہرہ جبیں‘ ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا اور یوٹیوب میوزک پر ٹرینڈنگ پر آگیا جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی گانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور شائقین نے اسے شاندار قرار دیا۔

دو سے زائد گلوکاروں کی جانب سے گائے گئے گانے میں سلمان خان اپنی ہیروئن سے اظہار محبت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

گانے میں بھی فلم کو عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا اور امکان ہے کہ فلم کو 30 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا، تاہم اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سمیت زیادہ تر ممالک میں عید الفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے، اس لیے ممکنہ طور پر فلم کو دو دن قبل 28 مارچ کو ریلیز کیا جا سکتا ہے۔

سلمان خان عام طور پر اپنی فلمیں عید پر ہی ریلیز کرتے آئے ہیں اور ان کی فلموں کا بھارت سمیت دیگر ممالک کے مسلمان بھی عید پر انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

’سکندر‘ سے سلمان خان تقریبا دو سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی کریں گے، ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر تھری اور کسی کا کسی کی جان‘ 2023 میں عید پر ریلیز ہوئی تھیں۔

سلمان خان عام طور پر سال میں ایک یا دو ہی فلمیں کرتے ہیں، تاہم 2024 میں وہ کسی بھی فلم میں دکھائی نہیں دیے، اب شائقین انہیں 2025 کی عید پر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

’سکندر‘ میں سلمان خان اوررشمیکا مندانا کے علاوہ نواب شاہ اور کاجل اگروال سمیت سنیل شیٹی جیسے اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی ہدایات جنوبی بھارتی فلموں کے معروف ہدایت کار اے آر مروگوڈاس نے دی ہیں جب کہ ’سکندر‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے جو اس سے قبل بھی سلمان خان کی متعدد فلموں کو پروڈیوس کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025