• KHI: Asr 4:58pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:25pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm
  • KHI: Asr 4:58pm Maghrib 6:38pm
  • LHR: Asr 4:25pm Maghrib 6:07pm
  • ISB: Asr 4:29pm Maghrib 6:11pm

روڈ ایکسیڈنٹ کے بعد نئی زندگی ملی، اظفر رحمٰن کی 9 سال بعد لب کشائی

شائع March 7, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکار اظفر رحمٰن نے 9 سال بعد اپنے ساتھ ہونے والے خطرناک سڑک حادثے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حادثے کے بعد نئی زندگی ملی۔

اظفر رحمٰن نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ ان کی زندگی کب اور کیوں بدلی؟

انہوں نے جواب میں اپنے ساتھ پیش آنے والے روڈ حادثے کو یاد کیا اور بتایا کہ اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ سفر کے دوران ہونے والے ایکسیڈنٹ کے بعد ان کی زندگی تبدیل ہوئی۔

انہوں نے واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے سپر ہائی وے پر ان کی کار کا خطرناک ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور گاڑی تقریبا تباہ ہوگئی تھی۔

ان کے مطابق ان کی کار کو ٹرک والے نے ٹکر ماری اور پھر وہ فرار ہوگیا، حادثے کے وقت وہ اور عائشہ عمر گاڑی میں تنہا تھے۔

اظفر رحمٰن کا کہنا تھا کہ حادثے میں انہیں اور عائشہ عمر کو شدید چوٹیں لگیں، اس وقت وہاں ان دونوں کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا جب کہ ان کا فون بھی بند ہوگیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ دونوں اور خدا تھے، جنہوں نے انہیں بچایا اور انہیں نئی زندگی ملی۔

اظفر رحمٰن نے مزید کہا کہ مذکورہ حادثے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ زندگی پلک جھپک میں ختم ہو سکتی ہے اور یہ کہ واقعے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، ان کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی، ان کی شخصیت میں ٹھہراؤ آگیا۔

خیال رہے کہ اظفر رحمٰن اور عائشہ عمر کی کار کو دسمبر 2015 میں حیدرآباد جاتے ہوئے سپر ہائی وے پر حادثہ پیش آیا تھا، جس میں دونوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دونوں کئی دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے جب کہ عائشہ عمر نے 2024 میں حادثے کے 8 سال بعد بھی اپنے کالر بون کی سرجری کروائی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی کالر بون روڈ حادثے کے وقت سے ٹوٹی ہوئی تھی۔

اظفر رحمٰن اور عائشہ عمر متعدد بار مذکورہ حادثے پر بات کر چکے ہیں لیکن اب اداکار نے پہلی بار کھل کر واقعے کی تفصیلات بتائیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025