اسٹیٹ بینک نے بہتر سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے وی پی این پورٹل متعارف کروا دیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مالیاتی نظام کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن کے ساتھ بہتر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے 30 مئی سے ویب بیسڈ سے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) پر مبنی رسائی میں منتقلی کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس نے ریگولیٹڈ اداروں (آر ایز) سے درخواستیں/تجاویز وصول کرنے اور ریگولیٹری منظوری کے نظام (آر اے ایس) کے ذریعے اپنے ریگولیٹری فیصلوں کو پھیلانے کے عمل کو ڈیجیٹلائز کر دیا ہے۔
آر اے ایس سمیت اسٹیٹ بینک کے زیر انتظام پورٹلز کے حوالے سے آر ایز کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک سروس ڈیسک سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے۔
آر ایز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مناسب ایم ایف اے اکاؤنٹس بروقت حاصل کریں، تاکہ تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے اور آر اے ایس اور سروس ڈیسک تک وی پی این پر مبنی رسائی میں ہموار منتقلی کو یقینی بنایا جاسکے۔