• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 4:58am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am

فرانس: سابق سربراہ قومی سلامتی کو لگژری گروپ کو عوامی وسائل سے فائدہ پہنچانے پر 2 سال قید

شائع March 8, 2025
69 سالہ اسکورسینی کو بعد میں ایل وی ایم ایچ نے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کے طور پر بھرتی کیا تھا — فائل فوٹو
69 سالہ اسکورسینی کو بعد میں ایل وی ایم ایچ نے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کے طور پر بھرتی کیا تھا — فائل فوٹو

پیرس کی عدالت نے فرانس کی داخلی سیکیورٹی سروسز کے سابق سربراہ برنارڈ سکورسینی کو لگژری گروپ ایل وی ایم ایچ کو فائدہ پہنچانے کے لیے عوامی وسائل کے استعمال کا مجرم قرار دے دیا، عدالت نے دنیا کے سب سے بڑے لگژری گروپ کی ’ساکھ‘ کو بچانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2012 تک فرانس کی داخلی سیکیورٹی سروسز کی سربراہی کرنے والے 69 سالہ اسکورسینی کو بعد میں ایل وی ایم ایچ نے سیکیورٹی کنسلٹنٹ کے طور پر بھرتی کیا تھا۔

عدالت نے انہیں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے، جو وہ الیکٹرانک بریسلیٹ کے ساتھ گھر پر گزار سکیں گے، مزید دو سالہ سزا معطل کرتے ہوئے 2 لاکھ یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ان کے وکلا نے کہا کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

جمعہ کے فیصلے کا ایک حصہ 2008 میں ایل وی ایم ایچ کے چیئرمین اور سی ای او برنارڈ ارنالٹ کو نشانہ بنانے والے بلیک میلرز کا پتا لگانے کے لیے عوامی وسائل کے استعمال سے متعلق تھا، جب سکورسینی ملک کی سیکیورٹی سروسز کے سربراہ تھے۔

اسی سال سیکیورٹی ایجنٹوں نے آئکس این پروونس میں ایک سائبر کیفے قائم کیا تاکہ ایک مشتبہ شخص کی نشاندہی کی جا سکے، جو ارنالٹ سے بھتہ وصول کرنے کے لیے ای میل بھیج رہا تھا۔

واضح رہے کہ برنارڈ ارنالٹ نے اپنے خلاف بھتہ خوری کے اسٹنٹ کے بارے میں کچھ بھی جاننے سے انکار کرتے ہوئے نومبر میں اپنی گواہی میں کہا تھا کہ ان پر اس کا انکشاف کئی سال بعد پریس کے ذریعے ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 مارچ 2025
کارٹون : 8 مارچ 2025