• KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm
  • KHI: Maghrib 6:51pm Isha 8:09pm
  • LHR: Maghrib 6:27pm Isha 7:50pm
  • ISB: Maghrib 6:34pm Isha 7:59pm

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا، ویرات کوہلی ان فٹ

شائع March 8, 2025
— فوٹو: بھارتی میڈیا
— فوٹو: بھارتی میڈیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل سے قبل بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی پریکٹس سیشن میں زخمی ہوگئے جس کے بعد انہوں نے آرام کیا اور مزید پریکٹس نہیں کی۔

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آخری معرکہ کل دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارت نے پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ تیسری بار میگا ایونٹ کا فائنل کھیلے گی، بھارت 2 اور نیوزی لینڈ ایک بار ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔

پہلی بار بھارت نے سال 2000 میں ہونے والی دوسری ہی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جہاں نیوزی لینڈ پہلی بار بھارت کو شکست دے کر چیمپئن بن گیا تھا جب کہ کیوی ٹیم دوسری بار 2009 کے فائنل میں پہنچی جہاں آسٹریلیا کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی۔

بھارتی ٹیم نے سال 2002 میں ہونے والی اگلی چیمپئنز ٹرافی میں ایک بار پھر فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن کولمبو میں ہونے والا فائنل بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے بعد سری لنکا اور بھارت کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم تیسری بار 2013 میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچی اور انگلینڈ کو فائنل میں شکست دے کر دوسری بار چیمپئن بنی۔

چوتھی بار بھارتی ٹیم نے 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی، جہاں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کل دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے پریکٹس سیشن میں ویرات کوہلی کو ایک فاسٹ باؤلر کی گیند گھٹنے پر لگی جس سے وہ زخمی ہوئے۔

گیند لگنے کے بعد سابق بھارتی کپتان نے ٹریننگ کو روک دیا اور فزیو نے ان کا چیک کیا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد ویرات کوہلی نے بیٹنگ نہیں کی۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں کوہلی فائنل میں حصہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025