• KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • KHI: Zuhr 12:42pm Asr 4:59pm
  • LHR: Zuhr 12:13pm Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm

پیوٹن کی جماعت کا ہلاک فوجیوں کی ماؤں کو میٹ گرائنڈر کا ’تحفہ‘ دینے پر تنازع

شائع March 9, 2025
ایک فوجی کی ماں نے تحائف کیلئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا، اور تصدیق کی کہ اس نے میٹ گرائنڈر مانگا تھا
—فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
ایک فوجی کی ماں نے تحائف کیلئے پارٹی کا شکریہ ادا کیا، اور تصدیق کی کہ اس نے میٹ گرائنڈر مانگا تھا —فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

روس کی حکمران جماعت کے مقامی حکام نے یوکرین میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی ماؤں کو میٹ گرائنڈر تحفے میں دے کر تنازع کھڑا کر دیا، یہ ایک ایسی مشین ہے جو فرنٹ لائن پر روس کے وحشیانہ ہتھکنڈوں کو بیان کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔

میٹ گرائنڈر کے لیے روسی لفظ، ماسوروبکا، انگریزی کی طرح دہرے معنی رکھتا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق شمالی مرمانسک خطے میں یونائیٹڈ رشیا پارٹی نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں حکام کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پھولوں اور میٹ گرائنڈر کے تحفے کے ساتھ سوگوار ماؤں کی عیادت کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس پوسٹ میں ایک پیغام بھی شامل تھا، جس میں ’پیاری ماؤں‘ کو ان کے ’جذبے کی طاقت اور اپنے بیٹوں کی پرورش میں محبت‘ کے لیے شکریہ ادا کیا گیا تھا، اس حوالے سے کہا گیا کہ یہ تحفے پارٹی کے خواتین ونگ کی جانب سے ابتدا تھی، کچھ آن لائن مبصرین نے اس اقدام کو ’شرمناک‘ اور ’نامناسب‘ قرار دیا۔

روس پر اکثر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ فرنٹ لائن فوجیوں کو اپنی جانوں کا بہت کم خیال رکھتے ہوئے ’گوشت کی چکی‘ میں پھینک دیتا ہے، میٹ گرائنڈر کے لیے روسی لفظ، ماسوروبکا، انگریزی کی طرح دہرے معنی رکھتا ہے۔

اس سے مراد ایک ایسی حکمت عملی ہے جس میں فوجیوں کے چھوٹے گروہوں کو لہروں میں ایک کے بعد ایک حملوں کے لیے بھیجا جاتا ہے، جس سے بھاری نقصان کا خطرہ ہوتا ہے، جس کا مقصد بالآخر یوکرینی فوجیوں کو ختم کرنا اور ان پر قابو پانا ہے۔

پولیارنیا زوری قصبے میں پارٹی کی مقامی شاخ نے آن لائن رد عمل کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ناقدین اس کے تحائف کی ’بے رحم اور اشتعال انگیز تشریحات‘ کر رہے ہیں، یونائیٹڈ روس کے میئر میکسم چنگائیف (جنہوں نے تحائف کی حوالگی میں حصہ لیا) نے کہا کہ اصل میں میٹ گرائنڈرز کو شامل کرنے کا ارادہ نہیں تھا، لیکن ایک خاتون نے اس کے لیے کہا اور ہم یقیناً انکار نہیں کر سکتے تھے۔

مقامی پارٹی نے بعد میں ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں فوجیوں میں سے ایک کی ماں نے تحائف کے لیے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور تصدیق کی کہ اس نے میٹ گرائنڈر مانگا تھا، کیوں کہ اسے اس کی ضرورت تھی۔

روس نے یوکرین میں اپنے نقصانات کے بارے میں شاذ و نادر ہی کوئی اعداد و شمار دیے ہیں اور اس کی اصل تعداد نامعلوم ہے، لیکن آزاد میڈیا نے اسے کئی ہزار بتایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 مارچ 2025
کارٹون : 9 مارچ 2025