• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 5:00pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 4:28pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 4:32pm

گندم اور دلیے کے مقابلے چنے اور دالیں کھانا زیادہ فائدہ مند

شائع March 12, 2025
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک تازہ اور منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دلیے، جو اور گندم کے مقابلے چنے اور دالیں کھانا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے گندم، دلیے، جو، دالوں اور چنوں میں پائی جانے والی غذائی مرکبات کا جائزہ لیا اور دیکھا کہ کون سے اناج صحت کے لیے زیادہ مفید ہیں۔

ساتھ ہی ماہرین نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں حکومت کی جانب سے دی گئی غذائی تجاویز کو بھی دیکھا کہ انہوں نے کون سی غذائی تجاویز دی ہیں اور کیوں دی ہیں؟

ماہرین کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں غذائیت کو صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند بنانے کے لیے وہاں گندم جیسے اناج کاشت کرتے وقت کاشت کاروں کو ان میں زنک اور پروٹین شامل کرنے کی تجاویز دی جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق بعض ممالک میں اناج سے آٹا تیار کرتے وقت آٹے میں زنک اور پروٹین کو پاؤڈر کی شکل میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیوں کہ انسانی صحت کے لیے پروٹین اور زنک انتہائی کار آمد ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ گندم، جو اور دلیے جیسے اناجوں میں زنک اور پروٹین کی مقدار کم ہوتی ہے، ان میں انسانی جسم کو یومیہ بنیادوں پر درکار زنک کی کمی ہوتی ہے، اس لیے ایسی غذائیں زیادہ فائدہ مند نہیں ہوتیں۔

ماہرین کے مطابق تقریبا تمام اقسام کی دالوں اور چنوں میں زنک اور پروٹین کی مقدار مناسب ہوتی ہے، اس لیے ایسے اناج صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

ماہرین نے واضح کیا کہ ایسا بالکل نہیں کہ گندم اور دلیے جیسے اناج کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد زنک اور پروٹین کو دوسری صورتوں میں استعمال کرکے اپنی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

ساتھ ہی ماہرین کا کہنا تھا کہ لیکن چنوں اور دالوں کے متواتر استعمال سے زنک اور پروٹین کی مطلوبہ مقدار آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دالوں اور چنوں کو آٹے کی صورت میں غذا میں شامل کیا جائے یا انہیں ثابت کھایا جائے، دونوں صورتوں میں وہ گندم اور دلیے جیسے اناج سے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 مارچ 2025
کارٹون : 13 مارچ 2025