• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

امریکا کا روس پر یوکرین سے ایک ماہ کی غیرمشروط جنگ بندی پر زور

شائع March 13, 2025
پیرس میں یورپی ملکوں کے زرائے دفاع یوکرین کے معاملے پر اجلاس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی
پیرس میں یورپی ملکوں کے زرائے دفاع یوکرین کے معاملے پر اجلاس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں ایک ماہ کی جنگ بندی پر ’غیر مشروط‘ طور پر رضامندی ظاہر کرے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک لڑائی روکنے کے لیے معاہدہ قبول کرنے کو تیار ہے، اور امریکا نے اشارہ دیا ہے کہ اگر کریملن نے انکار کیا تو وہ ’سخت‘ جواب جاری کرے گا۔

فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد سے جاری 3 سالہ جنگ میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، امریکا اور یوکرین کی مشترکہ تجویز جنگ بندی کی تلاش میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔

خیال رہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا تھا اور اس کے بعد کیف کے ساتھ تمام فوجی امداد اور انٹیلی جنس شیئرنگ روک دی تھی۔

منگل کے روز سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز پر رضامندی کے بعد امریکا نے فوجی امداد، انٹیلی جنس شیئرنگ اور سپلائی بحال کر دی تھی۔

فرانس کے وزیر دفاع سیبسٹین لیکرنو نے پیرس میں برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور پولینڈ کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے بعد کہا کہ تقریباً 15 ممالک نے یوکرین کے لیے ایک نئے سیکیورٹی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

’اعتماد نہیں‘

اپنے پہلے تبصرے میں کریملن نے کہا کہ وہ مزید معلومات کا انتظار کر رہا ہے، لیکن اس ماہ کے اوائل میں روسی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ عارضی جنگ بندی ’ناقابل قبول‘ ہے۔

کیف میں زیلنسکی نے کہا کہ اگر ماسکو نے اس خیال کو قبول نہ کیا تو امریکا اس پر دباؤ ڈالے گا، میں سمجھتا ہوں کہ ہم مضبوط اقدامات پر بھروسہ کر سکتے ہیں، میں اب تک تفصیلات نہیں جانتا لیکن ہم پابندیوں اور یوکرین کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

یوکرین کے رہنما نے کہا کہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا روس جنگ بندی اور خاموشی چاہتا ہے یا وہ لوگوں کو قتل کرنا جاری رکھنا چاہتا ہے؟ لیکن انہوں نے کہا کہ جب روس کے ساتھ جنگ بندی کے خیال کی بات آتی ہے تو یوکرین کے لوگوں میں کوئی اعتماد نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کئی بار اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی روسیوں پر بھروسہ نہیں کرتا۔

یہ پیشکش یوکرین کے لیے میدان جنگ میں ایک مشکل لمحے میں آئی ہے۔ یہ ملک کے مشرق اور جنوب میں اپنی جگہ کھو رہا ہے، جہاں حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں تک کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جنگ بندی پر راضی ہو جاتے ہیں تو بھی بات چیت میں بہت کچھ غیر یقینی ہے۔ یوکرین نے سلامتی کی ضمانت کے لیے زور دیا ہے لیکن ٹرمپ نے نیٹو کی رکنیت سے انکار کر دیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ مارکو روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز ماسکو کو ’مذاکرات اور طے پانے والی مفاہمت کے بارے میں آگاہ‘ کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025