• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

پاکستان سپر لیگ 10 کی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی

شائع March 13, 2025
— فوٹو: پاکستان سپر لیگ / ایکس
— فوٹو: پاکستان سپر لیگ / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہورہا ہے جس کے لیے ٹرافی کی منفرد انداز میں سمندر میں رونمائی کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے قریب بحیرہ عرب میں کی گئی، پی ایس ایل ٹرافی کا نام ’لومینارا‘ رکھا گیا ہے۔

پاکستان نیوی کے تعاون سے بحیرہ عرب کے گہرے پانی میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد اسے پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کیا گیا۔

پی ایس ایل کے سوشل میڈیا پیچ پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی ٹرافی کی منفرد انداز میں رونمائی کی گئی۔

ٹرافی کی رونمائی کے دوران ویڈیو میں پاکستان نیوی کے ہیلی کاپٹر اور اہلکاروں کو دکھایا گیا، اس دوران ایک غوطہ خور ہیلی کاپٹر سے سمندر کے درمیان چھلانک لگاکر ایک باکس نکالتا ہے جس میں پی ایس ایل کی ٹرافی موجود ہوتی ہے۔

اس بار ٹرافی کا نام ’لومینارا‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب روشنی کی علامت ہے، 10کلو گرام وزنی ٹرافی کو ٹھوس چاندی کی شیٹ اور 22 ہزار 850 چمکدار زرکون پتھروں سے تیار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025