• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:55am Sunrise 6:18am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:41am
  • LHR: Fajr 4:52am Sunrise 6:12am
  • ISB: Fajr 4:55am Sunrise 6:18am

انشاء اللّٰہ ایک دن بھارت جاکر کام کروں گا،علی رضا

شائع March 14, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے پڑوسی ملک بھارت جاکر شوبز میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللّٰہ ایک دن وہ بھارت جاکر کام کریں گے۔

علی رضا نے حال ہی میں ’فلم فیئر‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت اپنی اداکاری اور بھارتی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کے معاملے پر بھی کھل کر بات کی۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وہ بھارتی ٹی وی ڈرامے بھی دیکھتے رہے ہیں، ان کی طرح دیگر پاکستانی بھی شوق سے بھارتی ٹیلی وژن دیکھتے رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی ٹی وی چینلز پاکستان میں آسانی سے چلتے تھے لیکن اب وہاں کے چینلز کیبل پر نہیں آتے، اس لیے اب بھارتی چینلز دیکھنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں۔

علی رضا کے مطابق وہ ماضی میں سشانت سنگھ راجپوت کے ڈرامے دیکھنے سمیت کرائم پیٹرولنگ پروگرام سی آئی ڈی اور دوسرے ٹی وی پروگرامات دیکھتے رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی ڈراموں میں کام ضرور کرتے ہیں لیکن وہ زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھنے کے شوقین نہیں۔

انہوں نے بھارتی شائقین کو ’ہمسفر، زندگی گلزار ہے، الف، من مایل، دنیاپور، اقتدار اور نور جہاں‘ جیسے ڈرامے دیکھنے کی تجویز بھی دی۔

کس بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے سوال پر علی رضا نے شرماتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کا نام نہیں لے سکتے، یہ ان کا اختیار نہیں ہوگا کہ اگر انہیں کوئی بھارت میں کام کے لیے بلاتا ہے تو وہ اپنی پسند کی اداکارہ کے ساتھ کام کریں۔

علی رضا نے شرماتے ہوئے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ اگر انہیں کبھی موقع ملے تو وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کریں، انہیں ان کی اداکاری بہت اچھی لگتی ہے۔

علی رضا نے عالیہ بھٹ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی اداکاری جاندار لگتی ہے، اس لیے ان کی خواہش ہوگی کہ وہ ان کے ہمراہ کام کریں۔

اسی بات پر انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہےکہ ایک دن وہ بھارت میں ضرور کام کریں گے۔ علی رضا کے مطابق انہیں امید ہے کہ انشاء اللّٰہ ایک دن وہ بھارت میں جاکر کام ضرور کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل علی رضا نے انکشاف کیا تھا کہ ایک بھارتی پروڈکشن ٹیم نے ان سے کام کے لیے رابطہ کیا لیکن ٹیم کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہ پاکستانی اداکار ہیں اور معلوم پڑنے پر پروڈکشن ٹیم پیچھے ہٹ گئی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 مارچ 2025
کارٹون : 14 مارچ 2025