• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز پر بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

شائع March 16, 2025
— فوٹو: کرک انفو
— فوٹو: کرک انفو

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے کھلاڑیوں کے لیے فیملی سے متعلق نئے ضابطہ اخلاق سے متعلق بی سی سی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں میچ کے بعد اکیلے بیٹھ کر افسردہ نہیں ہونا چاہتا۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق ویرات کوہلی نے بیرون ملک دوروں پر کھلاڑیوں کے ہمراہ فیلمی کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کی موجودگی سے کھلاڑیوں کو ایک حوصلہ ملتا ہے، خاص طور پر جب وہ میدان میں مشکل وقت سے گزر رہے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں تاریخی وائٹ واش اور پھر دوسرہ آسٹریلیا میں 1-3 کی شکست کے بعد کھلاڑیوں کے لیے نئی ہدایات جاری کی تھیں۔

بورڈ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ 45 دن تک چلنے والی کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ یا بیرون ملک کے دورے کے دوران کھلاڑیوں کے ہمراہ ان کی فیملی (بیوی اور بچے یا گرل فرینڈ) صرف 14 دن تک ساتھ رہ سکتی ہیں جب کہ مختصر دوروں پر یہ قیام ایک ہفتے یا اس سے بھی کم ہوجائے گا۔

آئی پی ایل 2025 کی ایک تقریب کے دوران ویرات کوہلی سے جب پوچھا گیا کہ بیرون ملک دوروں میں ان کی فیملی ان کے لیے کیا کردار ادا کرتی ہے؟

جس پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ سمجھانا مشکل ہے جب آپ میدان میں کسی بھی مرحلے سے گزر رہے ہوتے ہیں تو آپ کے لیے واپس اپنی فیملی کے پاس آنا کتنا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں بے حد مایوسی ہوتی ہے کہ جن لوگوں کو اس بات کی سمجھ نہیں ہوتی کہ فیملی کا ساتھ ہونا کتنا ضروری ہے، وہ آگے بڑھ کر یہ کہہ دیتے ہیں کہ فیملیز کو دور رکھنے کی ضرورت ہے۔

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اگر آپ کسی کھلاڑی سے پوچھیں تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی فیملی ہر وقت آپ کے آس پاس رہے تو اس کا جواب ’ہاں‘ ہوگا، کیوں کہ میں نہیں چاہتا کہ کسی مشکل وقت کے بعد میں کمرے میں اکیلا بیٹھا رہو، بلکہ میں اس مشکل صورتحال سے نکل کر دوبارہ فوکس کرنا چاہوں گا اور اپنی ذمہ داری ادا کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان کی زندگی میں مختلف حالات ہوسکتے ہیں لیکن آپ اپنی ذمہ داری مکمل کرنے کے بعد گھر واپس آئیں اور اپنی فیملی کے ساتھ نارمل زندگی گزارسکتے ہیں جب کہ میرے لیے جب بھی ممکن ہو میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا کوئی بھی موقع ضائع نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے بعد ویرات کوہلی سب سے پہلے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے پاس گئے اور پھر ان دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا، دونوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں انوشکا اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کررہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025