• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 5:04pm
  • LHR: Zuhr 12:04pm Asr 4:38pm
  • ISB: Zuhr 12:09pm Asr 4:44pm

مسلسل ساتویں سال PSL سیزن 10 کے لئے ٹیٹرا پیک پاکستان اسلام آباد یونائیٹڈ کا نیوٹریشن پارٹنر بن گیا

شائع March 21, 2025

ٹیٹرا پاک پاکستان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ آفیشل نیوٹریشن پارٹنرشپ میں توسیع کا اعلان کردیا۔ یہ اس کامیاب اشتراک کا لگاتار ساتواں سال ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں ٹیٹرا پیک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جہاں ٹیٹرا پاک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دی۔

اس اشتراک کے ذریعے ٹیٹرا پیک فعال طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں محفوظ اور صحت بخش پیکجڈ دودھ کی اہمیت کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی پی ایس ایل سیزن 10کے دوران پیکجڈ دودھ سے حاصل کردہ محفوظ غذائیت اور طاقت سے مستفید ہوں گے جس سے انہیں مجموعی فٹنس میں بھی مدد ملے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیٹرا پاک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا، ’’اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہماری مستقل پارٹنرشپ کھلاڑیوں اور معاشرے کے لئے محفوظ اور صحت بخش پیکجڈ دودھ کے فوائد کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے مضبوط عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ ہم اپنی جدید چھ لیئر والی پیکیجنگ ٹیکنالوجی کے باعث کسی کیمیکل یا پریزرویٹو کے استعمال کے بغیر دودھ کی قدرتی غذائیت کو یقینی بناتے ہیں۔ یہ پارٹنرشپ بہترین کارکردگی کے لئے دودھ کی غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔‘‘

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سی ای او احسن لطیف نے کہا، ’’ہمیں ٹیٹرا پیک کے ساتھ مسلسل ساتویں سال اپنی پارٹنرشپ کی توسیع پر فخر ہے۔ کھلاڑیوں کی صحت کو فروغ دینے اور پاکستان بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو صحت مند طرز زندگی کا انتخاب کرنے کی ترغیب دینے کا ہمارا ویژن ٹیٹرا پیک کی صحت اور غذائیت پر توجہ سے ہم آہنگی رکھتا ہے۔ محفوظ اور صحت بخش پیکجڈ دودھ نہ صرف کھیل میں کارکردگی کے لئے ضروری ہے بلکہ معاشرے کی صحت کو محفوظ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔‘‘

پی ایس ایل سیزن 10 کے موقع پر ٹیٹرا پیک محفوظ اور غذائیت سے بھرپور پیکیجڈ دودھ کے فوائد کی آگہی کو اس مقصد کیلئے یقینی بنارہا ہے کہ میدان کے جوش کے ساتھ ساتھ ہماری توجہ صحت اور غذائیت کی اہمیت پر بھی برقرار رہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 اپریل 2025
کارٹون : 9 اپریل 2025