• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

کراچی میں رواں سال ایم پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

شائع March 22, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں منکی پاکس (ایم پاکس) کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ متاثرہ مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ایم پاکس کے مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، مریض کی عمر 29 سال اور تعلق کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن سے ہے۔

مریض میں ابتدائی طور پر علامت 15 مارچ 2025 کو ظاہر ہوئی، محکمہ صحت کی طرف سے دیکھا جا رہا ہے کہ وہ کن کن افراد سے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ 30 جنوری 2025 کو خیبرپختونخوا میں رواں برس ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آیا تھا، جب قطر سے پشاور ایئرپورٹ پر آنے والی 5 ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مشیر احتشام علی نے تصدیق کی تھی کہ پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد 2022 سے اب تک صوبے میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 11 ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 14 اگست 2024 کو ایم پاکس کو بین الاقوامی تشویش کی ایمرجنسی قرار دیا تھا۔

وائرس کو دو بنیادی کلیڈز میں درجہ بند کیا گیا تھا، کلیڈ ون اور کلیڈ ٹو۔ 2022 سے 2023 تک یہ عالمی وبا بنیادی طور پر کلیڈ ٹو سے منسلک تھی، جو کلیڈ ون کے مقابلے میں ہلکی علامات کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔

عوامی جمہوریہ کانگو میں وبا کے پھیلنے کا تعلق بنیادی طور پر کلیڈ ون بی سے تھا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے عہدیدار نے کہا تھا کہ اب تک پاکستان میں کلیڈ ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

این آئی ایچ کی ایک دستاویز کے مطابق، ایم پاکس - جو قریبی رابطے سے پھیلتا ہے اور فلو جیسی علامات اور جلد پر پیپ سے بھرے زخموں کا سبب بنتا ہے - ایک متعدی بیماری ہے جو منکی پاکس وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025