• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

اسرائیل نے غزہ کے بعد لبنان پر بھی حملے شروع کردیے، درجنوں میزائل داغ دیے

شائع March 22, 2025
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

اسرائیل نے جنوبی لبنان پر درجنوں فضائی حملے کر دیے جس کے نتیجے میں 2 لبنانی شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے، اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی لبنان کے متعدد دیہاتوں کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ اس نے لبنان میں درجنوں راکٹ لانچرز اور حزب اللہ کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے اور ابھی مزید حملے بھی کیے جائیں گے۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 5 راکٹ فائر کیے جنہیں فضا میں ہی ناکام بنادیا گیا تھا جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان حملوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے جنگ بندی خطرے میں پڑگئی جس کے نتیجے میں ایک سال سے جاری جنگ رک گئی تھی اور لوگوں کی اپنے گھروں کو واپسی بھی ہوگئی تھی۔

تاہم، حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی الزامات مسترد کردیے گئے، حزب اللہ نے اسرائیل میں داغے گئے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے اور جنگ بندی کے فیصلے پر قائم ہیں۔

دوسری جانب، ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل کے شمالی علاقوں میں راکٹ حملے کرنے والے گروپ کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی اور نہ ہی اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ حملے کس نے کیے جب کہ ان 3 راکٹ اسرائیل میں داخل ہوئے جنہیں ناکام بنادیا گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ان حملوں کے جواب میں لبنان میں دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کے خلاف زبردستی کارروائی کرے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’این این اے‘ کے مطابق ملک کے جنوب میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں جنوبی لبنان کے متعدد دیہاتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق سرحد کے قریب جنوب میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 افراد شہید اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025