• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

کمشنر کراچی کی عیدالفطر پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

شائع March 23, 2025
فائل فوٹو؛ ڈان
فائل فوٹو؛ ڈان

کمشنر کراچی سید حسن نقدی نے ڈپٹی کمشنرز کو عیدالفطر کے دوران پیشہ ورانہ بھکاریوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کمشنر سید حسن نقوی نے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ آنے والے عیدالفطر کے تہوار دوران پیشہ ورانہ گداگری پر قابو پانے کے لیے خصوصی انتظامات کریں۔

گزشتہ سال مارچ سے اکتوبر تک شہر ی انتظامیہ نے منظم گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کراچی بھر سے کل 205 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔

کمشنر کے ترجمان ستار جاوید کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، گزشتہ 22 دنوں میں 220 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کی واپسی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کو بھکاریوں کے ممکنہ ہینڈلرز کی شناخت اور گرفتاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کمشنر نے شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ بازاروں، چوراہوں اور شاپنگ سینٹرز میں ان پر مؤثر طریقے سے قابو پائیں۔

بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنرز کو سماجی بہبود کی تنظیموں، این جی اوز، ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس سے مدد لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کمشنر کے دفتر نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی تفصیلات بھی جاری کیں جس میں بتایا گیا کہ یکم مارچ سے اب تک 220 بھکاریوں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

جنوری میں، سندھ ہائی کورٹ (SHC) کے آئینی بنچ نے کراچی ٹریفک پولیس کو شہر کے ٹریفک سگنلز پر بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

28 جنوری کے عدالتی حکم کے مطابق، درخواست گزار کی بنیادی شکایت یہ تھی کہ کچھ خواجہ سرا ٹریفک لائٹس اور دیگر عوامی مقامات پر بھیک مانگ رہے ہیں اور عام لوگوں کے لیے پریشانی اور ہراسانی کا باعث بن رہے ہیں۔

بینچ نے ٹریفک پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کراچی میں کسی بھی شخص، خواہ وہ مرد ہو، عورت ہو، بچے ہوں یا خواجہ سرا، کو بھیک نہ مانگنے دی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025