ون ڈے سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ
قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل 9 کھلاڑی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی لاہور سے دبئی کے راستے نیوزی لینڈ روانہ ہوئے ، جن میں بابر اعظم، محمد رضوان ، فہیم اشرف ، امام الحق، عبداللہ شفیق ، طیب طاہر اور دیگر شامل ہیں۔
9 کے علاوہ باقی کھلاڑی پہلے سے ہی ٹی20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ میں موجود ہیں جو ٹی20 سیریز ختم ہونے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان 3ون ڈےمیچوں کی سیریز 29مارچ سے 14 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
ون ڈے اسکواڈ
کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، امام الحق،طیب طاہر ، بابراعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم