• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

طورخم بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث 50 بچے جرگے کے ذریعے افغانستان ڈی پورٹ

شائع March 24, 2025
جرگہ ممبر علی شینواری نے بتایا کہ افغانستان کے حوالے کیے گئے 50 بچوں میں 17 بچیاں بھی شامل ہیں
—فوٹو: ڈان نیوز
جرگہ ممبر علی شینواری نے بتایا کہ افغانستان کے حوالے کیے گئے 50 بچوں میں 17 بچیاں بھی شامل ہیں —فوٹو: ڈان نیوز

طورخم بارڈر پر اسمگلنگ میں ملوث 50 افغان بچوں کو قبائلی جرگے کے ذریعے افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یومیہ 700 سے زائد افغان بچے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، قبائلی جرگے نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بچوں کو رہا کرکے براستہ طورخم افغانستان جانے کی اجازت دی، افغان بچے نادانستہ طور پر منشیات و تخریب کار مواد کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ بچے غیر قانونی طور پر باڑ کو پار کرکے پاکستان داخل ہوتے ہیں، جرگہ ممبران کہتے ہیں کہ بچوں کو غیر قانونی کاموں میں ملوث کرنا اخلاقی اور قانونی جرم ہے، والدین انہیں تعلیم دلائیں، جرگے کے ذریعے بچوں کی رہائی پر فرنٹیئر کور نارتھ اور پولیس کے مشکور ہیں۔

جرگہ ممبر علی شینواری نے کہا کہ بچوں کو اس عمر میں جیل میں قید کرنا مناسب نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے حوالے کیے گئے 50 بچوں میں 17 بچیاں بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025