• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سحری کے وقت مسجد کے پیش امام کا قتل

شائع March 24, 2025
—فائل فوٹو : آن لائن (لوپ ویب سائٹ)
—فائل فوٹو : آن لائن (لوپ ویب سائٹ)

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مسجد جانے والے پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے مضافات میں واقع علاقے خیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ سحری کے وقت پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول الطاف نگر کی مسجد کے پیش امام تھے، اور مسجد میں نماز پڑھانے جا رہے تھے کہ انہیں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

ملزمان نے مقتول شیراز زادہ کے سر پر ایک گولی ماری جو موت کی وجہ بنی، مقتول کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا ہے، اور ان کے اہل خانہ سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے اس واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ مرنے والے سے موبائل فون یا کوئی قیمتی چیز نہیں چھینی گئی، کہیں یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا دشمنی کا نتیجہ تو نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025