• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید کاری مستقبل کیلئے اہم ہے، وزیر ریلوے

شائع March 24, 2025
وزیر ریلوے نے کہا کہ اپنے مزدوروں پر فخر ہے، جن کی مدد سے ریلوے کو چلا رہے ہیں
—فائل فوٹو:
وزیر ریلوے نے کہا کہ اپنے مزدوروں پر فخر ہے، جن کی مدد سے ریلوے کو چلا رہے ہیں —فائل فوٹو:

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد کیریج فیکٹری کا دورہ کیا، وزیر ریلوے نے چائنہ سے منتقل ہونے والی ٹیکنالوجی پر بھی بریفنگ لی، جس کے تحت پاکستان ریلوے اپنی نئی کوچز تیار کر رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حنیف عباسی نے فیکٹری کی مقامی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید کاری کو پاکستان ریلوے کے مستقبل کے لیے اہم قرار دیا اور فیکٹری کی پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ ملاقات کی اور فیکٹری کی خودکفالت کے لیے پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔ حنیف عباسی نے ورکرز سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے احکام جاری کیے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اپنے مزدوروں پر فخر ہے، ریلوے کے مزدور ہمارے بازو ہیں، جن کی مدد سے ریلوے کو چلا رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے دورے کے دوران اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی جی فوڈ کو بھی احکام جاری کیے کہ وہ فوری طور پر اسٹیشنز کا دورہ کریں، اور اسٹیشنز کے ہوٹلز اور ٹک شاپ کی فوڈ کوالٹی چیک کر کے رپورٹ پیش کریں۔

دورے کے موقع پر سیکریٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ، سیکریٹری ریلوے بورڈ محمد یوسف، ایم ڈی کیریج فیکٹری یوسف لغاری اور دیگر اعلیٰ عہدیداران موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025