• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری

شائع March 24, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری ہے، پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے اسٹار لنک کو این او سی کا عمل مکمل کر لیا گیا، اگلے مرحلے میں پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا۔

پاکستان میں اسٹار لنک کو آپریشنل کرنے سے متعلق مرحلہ وار عمل جاری ہے، پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے اسٹار لنک کو این او سی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

ذرائع پی ٹی اے نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اب اگلے مرحلے میں پی ٹی اے اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرے گا، اسٹار لنک کی طرف سے پی ٹی اے کو لائسنس کی مد میں 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر فیس جمع کرانی ہوگی۔

اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کے لیے درخواست جمع کراچکا ہے، اسٹار لنک پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور فنانشل پلان جمع کرا چکا ہے، پی ٹی اے اسٹار لنک کے لائسنس سے متعلق اندرونی طور پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہا ہے۔

جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین سمیت تینوں ممبرز لائسنس سے متعلق فیصلہ کریں گے، اسٹار لنک کو لائسنس جاری کرنے میں لگ بھگ ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔

لائسنس جاری ہونے کے بعد ہی اسٹار لنک ملک بھر میں اپنے آلات کی تنصیب کرسکے گی، اسٹار لنک کو آپریشنل ہونے میں لگ بھگ 6 ماہ تک کا وقت درکار ہوگا۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ خواجہ نے کہا تھا کہ تمام سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا ہے۔

اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر بیان جاری بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ وزیرِاعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن جاری ہے، وزیرِاعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025