سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا
دو روز سے جاری کمی کے بعد آج پھر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 18 ہزار 600 روپےکا ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 515 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 148 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 472 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 394 روپے کا ہو گیا۔
ادھر، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3 ہزار 475 روپے اور 2 ہزار 979 روپے پر برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 27 ڈالر پر پہنچ گئی۔