ہربھجن سنگھ کے جوفرا آرچر کیخلاف نسلی امتیاز پر ریمارکس پر تنازع
سابق بھارتی اسپنر ہاربھجن سنگھ جوفرا آرچر کے خلاف نسلی امتیاز پر مبنی ریمارکس پر تنازع کے شکار ہوگئے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق ہربھجن سنگھ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کیے۔

ان کا کہنا تھا ’لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر جوفرا آرچر کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے‘۔
ہربھجن سنگھ کے ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ہربھجن پر نسلی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک صارف نے لکھا ’یہ شرمناک اور ناقابلِ قبول ہے، اس بیان پر ہربھجن سنگھ کو فوری طور پر کمنٹری پینل سے باہر کردینا چاہیے‘۔
ایم نامی اکاؤنٹ سے کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ’کرکٹ کمنٹیٹر ایسا گوہا سے بھارتی باؤلر جسپریت بمراہ سے متعلق اپنے بیان پر معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا، کیا بی سی سی آئی یا اسٹار ناؤ ہر بھجن سنگھ سے آن ایئر معافی کا مطالبہ کریں گے؟ کیا انگلش کرکٹ بورڈ کچھ کہے گا؟

واضح رہے کہ سابق بھارتی اسپنر نے آئی پی ایل کے لیے اسٹار اسپورٹس کے ہندی چینل پر کمنٹری کے دوران یہ بیان دیا تھا۔
مکیشن موہن نامی صارف نے لکھا ’ہربھجن سنگھ ایک اچھا اسپنر ہے لیکن ایک بدتمیز انسان ہے‘۔