• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں احتجاج کرنے پر پابندی میں یکم اپریل تک توسیع

شائع March 25, 2025
میئر استنبول اکرام امام اوغلو ڈگری منسوخ ہونے کی وجہ سے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں
—فوٹو: اے ایف پی
میئر استنبول اکرام امام اوغلو ڈگری منسوخ ہونے کی وجہ سے صدارتی الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں —فوٹو: اے ایف پی

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے گورنر نے کہا ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی میں یکم اپریل تک توسیع کر رہے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے گورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی یکم اپریل کو رات 11 بج کر 59 منٹ تک جاری رہے گی۔

استنبول اور مغربی شہر ازمیر میں بھی احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد ہے، لیکن 19 مارچ کو ملک کی اہم اپوزیشن جماعت کے رہنما کی گرفتاری اور اس کے بعد انہیں جیل بھیجنے پر ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

اس سے ایک ہفتہ قبل ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا تھا کہ ترک حکام نے سوشل میڈیا پر ’اشتعال انگیز‘ مواد شیئر کرنے پر 37 افراد کو حراست میں لیا ہے، اور استنبول کے میئر کی گرفتاری کے بعد اختلافی آوازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ میئر استنبول اکرام امام اوغلو کی گزشتہ ہفتے ڈگری منسوخ کی گئی تھی، جس کی وجہ سے وہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے، بعد ازاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا، اور عدالت نے بدعنوانی کے مقدمے میں انہیں باضابطہ گرفتار کروا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025