• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:41pm

بھارت کی سابق ورلڈ چیمپیئن باکسر نے تھانے میں اپنے شوہر پر حملہ کردیا

شائع March 25, 2025
فوٹو: بشکریہ دی برج ڈاٹ ان
فوٹو: بشکریہ دی برج ڈاٹ ان

بھارت کی سابق ورلڈ چیمپیئن باکسر سیوتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کے کھلاڑی دیپک نیواس ہوڈا پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے علاقے حصار کے ایک پولیس اسٹیشن میں باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر اور کبڈی کھلاڑی دیپک نیواس ہوڈا پر حملہ کرکے اسے زدوکوب کیا۔ یہ مناظر وہاں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئے۔

مبینہ طور پر یہ واقعہ 15 مارچ کو پیش آیا جس کی ویڈیو منگل کو وائرل ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق، سویتی بورا نے اپنے شوہر نیواس ہوڈا سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ہوڈا اسے جہیز کےلیے ہراساں کررہے تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں سویتی بورا کو ہوڈا کی طرف جھپٹتے ، اس کا گلا پکڑتے اور اس پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس اسٹیشن کے اندر ایک دوسرے سے الجھنے میں مصروف ہونے پر خاندان کے افراد کو مداخلت کر کے دونوں کو الگ کرنا پڑا۔

سویتی بورا کا اس واقعے کے بارے میں کہنا تھا کہ اس نے 11 مارچ کو حصار کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کو اطلاع دی تھی کہ وہ اب ہوڈا کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، سابق ورلڈ چیمپیئن باکسر نے یہ بھی کہا کہ وہ صرف طلاق اور اپنا جہیز واپس چاہتی ہے اور کچھ نہیں۔

خبر ایجنسی ڈی این اے کے مطابق سیویتی بورا کہا کہ 11 مارچ کو، میں نے حصار کے ایس پی کو اطلاع دی کہ میں اب اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ میں اس سے ایک پیسہ بھی نہیں چاہتی بس طلاق اور اپنے جہیز کا سامان واپس چاہتی ہوں،میں نے اپنے سامان کی جزوی فہرست جمع کرائی، لیکن ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

سویتی بورا نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ہمارے وزیر داخلہ سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں، میں نے اس معاملے کے پُرامن حل کی امید میں ابتدا میں خاموشی اختیار کی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیواس ہوڈا نے کہا کہ اسے 15 مارچ کو حصار پولیس اسٹیشن بلایا گیا تھا جب تفتیش کے دوران اس پر حملہ کردیا گیا، تفتیش کے دوران، میری بیوی اور اس کے والد نے سخت زبان استعمال کرنا شروع کر دی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں مجھ پر جسمانی حملہ کیا اور مجھے دو چوٹیں آئیں۔ اس کا ماموں ستیوان بھی ان کے ساتھ تھا ۔

سویتی بورا اور نیواس ہوڈا نے 2022 میں شادی کی تھی اور دونوں کھلاڑی ارجن ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ سویتی بورا مڈل ویٹ کلاس میں سابق عالمی چیمپئن ہیں جبکہ نیواس ہوڈا پرو کبڈی لیگ میں اپنی کارکردگی کے لیے مشہور ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025