سندھ کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ کو تعطیل کا اعلان
حکومت سندھ نے جمعہ 28 مارچ کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب قدر 27 رمضان المبارک کی مناسبت سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے جمعہ 28 مارچ کو بند رہیں گے۔