• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

بھارتی ماہی گیر نے کراچی کی جیل میں خودکشی کر لی

شائع March 26, 2025
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے ملیر کی جیل میں ایک بھارتی ماہی گیر نے خودکشی کر لی۔

سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین نے ڈان کو بتایا کہ 52 سالہ گورو رام آنند نے جیل کی بیرک کے باتھ روم میں رسی سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

ارشد حسین نے کہا کہ بیرکوں میں تمام بھارتی قیدی بند ہیں، وہ (ماہی گیر) منگل کی رات واش روم گیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

جیلر نے مزید بتایا کہ ڈیوٹی ڈاکٹر نے قیدی کا معائنہ کیا اور اسے 2 بجکر 20 منٹ پر مردہ قرار دیا، بعدازاں ایک مجسٹریٹ نے تفتیش کی اور حکم دیا کہ رسمی قانونی کارروائی اور مزید احکامات مکمل ہونے تک لاش کو سہراب گوٹھ میں ایدھی فاؤنڈیشن کے کولڈ اسٹوریج میں منتقل کی جائے۔

خودکشی کرنے والے کو ڈاکس پولیس نے فروری 2022 میں گرفتار کیا تھا اور اسی ماہ کے آخر میں ویسٹ کراچی مجسٹریٹ نے اسے ملیر میں جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ ماہ 22 فروری کو ملیر جیل سے رہا ہونے والے 22 بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

ان ماہی گیروں کو غیر ارادی طور پر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے پر سزا پوری کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025